کانپور :بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ذریعہ مہنگائی ، خشک سالی ، ڈیزل ، پٹرول، پولیس استحصال اور فرقہ پرستی کے خلاف بڑا چوراہا واقع رام آسرے پارک میں مشرف خان کی صدارت میں دھرنا دیاگیا۔ جس کی نظامت ضلع سکریٹری رام پرساد کنوجیا نے کی۔ اس موقع پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اقتصادی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ مہنگائی سے عوام پریشان ہے۔ اور مودی مہنگائی نہیں روک پا رہے ہیں انہوں نے مرکزی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر قانون کا نظم ونسق میں بہتری نہیں ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔ مہاراج پور علاقے میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا اور ابھی تک پولیس کارروائی نہیں ہوئی۔ وہیں پیرا مڈل کالج کے وظیفے سے متعلق اگلی جماعت میں داخلے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر اروند راج ، سنیل سنگھ ، نہا چکرورتی ، مناکشی ، رام پرساد، اوم پرکاش وغیرہ موجود تھے۔