برڈ پور؍سدھارتھ نگر (نامہ نگار)پارلیمنٹ کے عام انتخاب کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے اسی لحاظ سے سیاسی پارٹیوں کی عوامی رابطہ مہم میں بھی تیزی آتی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں سماجوادی پارٹی کے پارلیمانی امیدوار واسمبلی اسپیکر ماتاپرساد پانڈے کی حمایت میں اسمبلی حلقہ کپل وستو کے موضع جیپ پور ایک جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ماتاپرساد پانڈے نے کہا کہ موجودہ انتخاب ہندوستانی جمہوریت کے لئے چیلنج ہے۔ ملک کو فرقہ وارانہ کشیدگی کی آگ میں جھونکنے اور ملک کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے وعدہ کیا تھا کہ ملک کے تمام طبقوں کے لئے ترقی کے وسائل وذرائع فراہم کئے جائیں گے لیکن خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے سبب
عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔