جسونت نگراٹاوہ(نامہ نگار)سماج وادی پارٹی کا اس علاقہ میں کوئی متبادل نہیںہیں یہاں سماج وادی پارٹی کے علاوہ کوئی و وٹ مانگنے تک نہیں آیا جب کہ سماج وادی پارٹی کارکنان نے گھر گھر دستک دے کر ووٹ مانگے ہیں ۔ فرقہ پرست جماعتوں کی یہاں کوئی بنیاد نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈرہمیشہ ترقی کی بات کرتے ہیں شیو پال سنگھ یادونے علاقہ میں بہت سے ترقیاتی کام کرائیں ہیں۔اسی وجہ سے علاقہ کے لوگ انھیں پسند کرتے ہیں۔
مذکورہ باتیںسماج وادی پارٹی کے دفترپر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہر صدر راہل گپتا نے کہیں۔انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے علاوہ دیگر کوئی جماعت نہ تو یہاں کسی کے دکھ سکھ میں شامل ہوتی ہیں اورنہ ہی کسی کا حال دریافت کرنے کیلئے مختلف پارٹیوں کے لیڈرآتے ہیں صرف سماج وادی پارٹی کے لیڈرہی علاقہ کے لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں اوران کی مدد کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس علاقہ میں انھیں لوگوں کو زبردست حمایت مل رہی ہے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ سماج وادی پارٹی کے امیدوارتیج پرتاپ سنگھ اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہوں گے ۔پریس کانفرنس سے راجیو یادو ، کونسلر راشد صدیقی ، سبھاش گپتا ، ونے پانڈے ، راج کمل گپتا ،ا شوک ورما وغیرہ موجود تھے۔