ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں فرنچ سینما بھی بالی ووڈ کی طرح خوبصورت ہے، میں نہیں سمجھتی کہ فلم کی کامیابی کے لئے سینما اتنی اہمیت رکھتا ہے جتنی فلم کی اسٹوری اور اس کا اسکرپٹ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی فرنچ فلم میں کوئی اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی۔دپیکا نے کہا کہ مجھے فرنچ کے ساتھ کچھ ایرانی فلمیں بھی اچھی لگتی ہیں اور بہت سے فرنچ اور ایرانی ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ میری کام کرنے کی خواہش ہے۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون آج کل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی آنے فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 24 اکتوبر کو سینما گھ
روں کی زینت بنے گی۔ فلم میں ابھیشیک بچن، بومن ایرانی اور سونو سود بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔دوسری جانب بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون بالآخر اپنے والد کو بھی اداکاری کے میدان میں لے آئی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے اپنے والد اسپورٹس لیجنڈ پرکاش پڈوکون کے ساتھ بھارت کے ایک نجی بینک کی ایک پرنٹ ایڈ میں اداکاری کرتی دکھائی دی ہیں اور یہ کمرشل ایڈ جلد ہی بھارتی میڈیا پر جاری کیا جائے گا۔بھارت کے پہلے بیڈمنٹن اسٹار پرکاش پڈوکون خود بھی خوش الحان ہیں اور ذرائع کے مطابق ایڈ کی شوٹنگ کے دوران پرکاش کیمرے کے سامنے بہت شرمیلے سے نظر آئے جس پر ان کی بیٹی دپیکا پڈوکون ان کی ہمت بندھاتے نظر آئیں۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ ان کے والد کو باندرا میں رجسٹرار آفس دیکھا گیا جہاں پر ان کو دپیکا کے گھر کی کچھ رجسٹریشن معاملات کو مکمل کروانا تھا تو اس دوران وہ باہر قطار میں اپنی باری کا بڑے صبر سے انتظار کرتے رہے۔