پیرس ۔راجر فیڈرر کے ایجنٹ ٹونی گاڈسک کے مطابق یہ بڑے کھلاڑی فرنچ اوپن گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا ۔ اس سے پہلے رپورٹ آئی تھی وہ جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے اس گرینڈ سلیم میں نہیں کھیلیں گے۔ گاڈسک نے کہا کہ یہ سوئس اسٹار فرانسیسی اوپن میں کھیلنا چاہتا ہے جو 25 مئی سے پیرس کے رولا گیرا میں شروع ہوگا ۔گاڈسک نے کہا راجرز کی منصوبہ بندی رولا گیرا میں کھیلنے کی ہے ۔ وہ اگلے ہفتے روم میں کھیلیں گے یا نہیںاس کا فیصلہ اس پر منحصر کرے گا کہ ان کے خاندان کے ساتھ چیزیں کیسی رہتی ہیں ، وہ اس پر فیصلہ آخری وقت میں کرے گا ۔مرکا فیڈرر نے منگل کو لیو اور لینی جڑواں بیٹوں کو جنم دیا تھا ۔اس سے پہلے دونوں کے دو جڑواں بیٹیاں ہیں ۔