کانپور(نامہ نگار)کانپور کے سیسامئو علاقہ میں فرنیچر کی دکان میںآتشزدگی کے سبب لاکھوںروپئے کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔فائربریگیڈ محکمہ کے مطاب لینن پارک کے قریب سپر فرینیچر کے گودام میںآج صبح تقریبا سات بجے آگ لگ گئی ۔ آگ لگنے کی وجہ سے گودا میں رکھا ہوا لکڑی کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد تقریبا ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔آتشزدگی سے نقصان کا اندازہ لگایا جارہاہے۔