نئی دہلی(بھاشا) گھریلو بازار میں گذشتہ ماہ موٹرس سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ کی رفتار کے لحاظ سے کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس دوران کاورں کی فروخت میں ۰۸ء۳فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ موٹڑ سائیکلوں کی فروخت میں ۷۱ء۱۱ فیصد کا اضافہ درج کیاگیا۔ آٹو مابائل بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ سال مئی میں ملک میں ۱۴۴۱۳۲ کاریں فروخت ہوئی تھیں جبکہ موٹر سائیکلوں کی فروخت ۸۸۱۲۸۸ ؍اکائی تک پہنچ گئی تھی۔ اس سال مئی ماہ میں دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت میں کل ۳ء۱۶ فیصد کے اضافہ کے ساتھ گاڑیوں کی کل تعداد۱۴۰۲۸۳۰ رہی جبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں ۱۲۰۶۱۷۳دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی۔سیام کے مطابق مئی ۲۰۱۴ میں اسکوٹر کی فروخت ۴۸ء۳۴ فیصد کے اضافہ کے ساتھ ۳۵۷۵۶۴ ؍اکائی رہی تھی اس دوران ہانڈا موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر نے اپنے اسکوٹر کی فروخت میں ۵۷ء۴۰ فیصد کا اضافہ درج کیا اور اس نے ۱۸۹۴۲۲ اسکوٹر فروخت کئے۔ اسی طرح ہیرو موٹو کارپ کے اسکوٹر کی فروخت ۰۵ء۱۵ فیصد کے اضافہ کے ساتھ ۶۳۹۱۱ ؍اکائی رہی۔ چنئی واقع ٹی وی ایس موٹر کے اسکوٹر کی فروخے ۵۹ فیصد اضافہ کے ساتھ ۵۲۱۶۱؍اکائی رہی۔