مظفرنگر(بھاشا)مظفرنگر فسادات کے دوران جولی گائوںمیں مبینہ دوہرے قتل کے معاملے میں چارافراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس پی جرائم راکیش جولی نے بتایاکہ فسادات کے مجرم انکت اورسونیل کو لطافت علی اورنظرمحمد کوقتل کرنے کے الزام میں کل شام گنگ مہر کے قریب سے گرفتارکرلیاگیا۔انھوںنے بتایاکہ دودیگر فسادات کے ملزمین ذوالفقار اور اشتیاق کوبھی مذکورہ معاملے میںد ودیگر افراد کے قتل کے الزام میںگرفتار کرلیا گیا ہے۔تمام ملزمین کو ۱۴؍دنوںکی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیاہے۔یہ قتل اس وقت کئے گئے تھے جب گائوں والوں کاایک گروپ گزشتہ سال ستمبر میں مہاپنچایت میںشامل ہونے کے بعد اپنے گھر واپس آرہاتھا۔