لکھنو : وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہاکہ ہم نے اقتصادی وسائل جمع کرکے اورفضول خرچی روک کر انتخابی وعدے پورے کئے ہیں۔ایس پی حکومت کی اسکیموں سے ریاست کے سبھی طبقات کو فائدہ ملاہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ سیاسی جماعتیں سیاسی بے ایمانی کررہی ہیں۔ہم لوگ ان سے جمہوری طریقے سے نمٹیں گے۔ جمہوریت میں عوام جواب دیتے ہیں ایسی طاقتوں سے سماج وادی پارٹی لڑے گی۔وزیراعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایس پی حکومت کی حصولیابیوں کو گاﺅں گاﺅں تک پہنچانے کیلئے ۱۴مارچ سے شروع ریاست کے سبھی ۷۵اضلاع کی دس ہزارکلومیٹر کی یاتراپوری کرکے لکھنو ¿ واپس ا ٓنے پر سائیکل یاترا ٹیم کے سربراہ رنجیت بچن اورکالندی نرمل شرما کا ایک تقریب میں خیر مقدم کرنے کے بعد لوگوں کو خطاب کررہے تھے۔انہوںنے دونوں سائیکل یاتری کو شال اوڑھاکر اور۵ئ۵ لاکھ روپئے دے کر اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماج وادی پارٹی کا سائیکل سے پرانارشتہ رہاہے ۔ دیگر سبھی جماعتوں سے زیادہ نوجوان سماجو ادی پارٹی سے وابستہ ہیں۔وہ جدید تکنیک کے بھی جانکارہیں۔ویسے نوجوانوں کے سامنے بڑاچیلنج ہے۔انہیں مساوات ، خوشحا لی اوربہترمعیارزندگی کیلئے کام کرنا ہے ۔سماج وادی پارٹی کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم نے عوام کی رقم عوام تک پہنچائی ہے۔حکومت کی اسکیموںسے غریبوں، پسماندہ طبقوں، مسلمانو ں، نوجوانوں،سبھی کوفائدہ پہونچا ہے ۔ہم نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے ،دسویں پاس مسلم لڑکیوں کو ۳۰ہزارروپئے ، بارہویں پاس کو۳۰ہزارروپئے دئے۔ مفت سنچائی ، کسان کی قرض معافی،۱۰۸ ایمبولنس سروس،مفت دوا کا بندو بست،اتناکچھ دوسری ریاستیں بھی نہیں کرپائی ہیں۔ ریاست میں بجلی کے چار ہزارمیگاواٹ کے پلانٹ لگانے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ۱۰۸ایمبولنس سروس میں مرکزی مدد اس لئے روکی گئی کہ اس کے آگے سماجو ادی لگاہے۔سماج وادی لفظ توآئین کے مطابق ہے۔ہم نے اپنے بل پر اس سروس کو نہ صرف چلانے بلکہ بڑے اضلاع میں ایمبولنس بڑھانے کا بھی تہیہ کیاہے۔اس سروس سے دوسرے شعبوں میں رہنے والے غریبوں کو مدد ملتی ہے۔ہم صحت خدمات کو بہتر کرناچاہتے ہیں۔ایم بی بی ایس کی سیٹیں بڑھائی ہیں۔وزیرجیل اورریاستی ترجمان راجیندرچودھری نے پروگرام کی نظامت کی۔سائیکل یاتری رنجیت بچن نے کہاکہ وہ ۲۰۱۴ میں بھی سماجو ادی پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کریںگے۔انہوںنے کہاکہ وہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی شخصیت اورسماج وادی حکومت کے مفاد عامہ کے کاموں سے متاثر ہیں۔اس موقع پربھگوتی سنگھ،اورسابق رکن پارلیمنٹ راج کشورمشرا،ابھیشیک مشرا،کمال اختر،سنیل یادو، ڈاکٹرراج پال کشیپ ،ایس آرایس یادو،نارد رائے،شارداپرتاپ شکلا موجودتھے۔سائیکل یاتری رنجیت بچن اورکالندی شرما کے ساتھ ۲۵۰سائیکل یاتریوں کی ٹیم کا پی جی آئی کے نزدیک محکمہ دودھ ترقیات کے صلاح کاروزیرمملکت سنیل یادو نے خیر مقدم کیااوران کو ۵کالی داس مارگ تک لائے۔