ڈھاکہ۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان
نے کہا ہے کہ وہ افغانیوں سے ایشیا کپ کی شکست کا بدلہ لینے کو بے تاب ہیں اور ان کی نظریں اپنے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ پر ہیں تاکہ وہ افغانستان سے ایشیا کپ کی اپنی شکست کا بدلہ چکا سکیں، یاد رہے کہ بنگلہ دیش 16مارچ کو اپنا پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ افغانی ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔ ایشیا کپ کے ون ڈے مقابلے میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 32 رن سے شکست دی تھی۔وہیں دوسری جانب سری لنکا افغانستان میں کرکٹ کی بہبود کے لئے تعاون کرے گا سری لنکا اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ہوئی یادداشتی دستاویز پر دستخط میں اس تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے، یاد رہے کہ افغان صدر حامد کرزائی اپنی ہم منصب سری لنکن صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران افغان کرکٹ بورڈ کے صدر نور محمد مراد کو بھی ساتھ لے کر گئے تھے جہاں اِس یادداشتی دستاویز پر دستخط ہوئے۔