بیت اللحم:، 31 اکتوبر :سرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے اپنے افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ یہودی آبادکاروں کے لئے3500 مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھائیں۔ اسرائیل نے گزشتہ دنوں ہی امریکہ کی ثالثی میں امن کوششوں کے تحت 26 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
نتن یاہو کا یہ فیصلہ سخت گیر نظریہ رکھنے والوں کو خوش کرنے کے ایک قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے کیونکہ ان کے بقول قیدیوں کو اسرائیلی عوام کو ہلاک کرنے کے الزام میں سزا دی گئی تھی اور رہائی کے بعد مغربی کنارہ اور غزہ پٹی میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔
نتن یاہو کے دفتر کے ایک افسر نے کل بتایا کہ اسرائیلی لیڈر نے 1500 مکانات کی مارکٹنگ کرنے اور مزید 2000مکانات کی تعمیر کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔