ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں ٹاپ پر جانے کی خواہاں نہیں، کیونکہ جب حتمی کامیابی مل جائے تو پھر زوال شروع ہو جاتا ہے۔ فلم ایک ولن کی پروموشنل تقریب میں ایک ناخوشگوار واقعہ پر اس نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، جس میں اداکارہ شردھا کپور کے نامناسب رویے پر میڈیا تقریب کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ عالیہ جس نے 2011 میں فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، اور اس کے بعد ہائی وے اور ٹو سٹیٹس جیسی ہٹ فلمیں دیں۔ اپنی نئی فلم، ہمپٹی شرما کی دلہنیا کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ چند اچھی فلمیں دے کر بھی سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے کامیابی کا کچھ حصہ ہی مل پایا ہے، اور اصل کامیابی کے لئے ابھی کافی محنت کرنا ہو گی۔ اپنے والد مہیش بھٹ کے حوالے سے کہا کہ ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ کامیابی کا مزہ، ایک بم دھماکے سے متاثر فرد کی طرح سمجھنا چاہئے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ حتمی کامیابی مجھے کبھی نہ ملے، کیوںکہ ایک دفعہ وہ مل جائے تو پھر آپ کا زوال شروع ہو جاتا ہے۔ تاہم میں اپنی ماں کے لئے لندن میں ایک گھر ضرور خریدنا چاہتی ہوں۔