ممبئی ۔ بالی ووڈ کی نئی اداکارہ یامی گوتم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلموں کے انتخاب کیلئے کیئر فل رہنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ اپنے ناظرین کو مایوس نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ یامی گوتم نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات ۲۰۱۲ء میں آئی فلم وکی ڈونر سے کی تھی۔ یامی گوتم کی اب فلم ٹوٹل سیاپا ریلیز ہونے جارہی ہے۔ یامی گوتم نے کہا کہ میں کیئر فل ہوکر فلموں کا انتخاب کرن
ا چاہتی ہوں ۔ میری پہلی فلم وکی ڈونر کو ناظرین نے پسند کیاتھا اس لئے یہ فطری ہے کہ مجھے اپنی نئی فلم کیلئے زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ یامی گوتم نے کہا کہ میں ایسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی ہوں جس میں میرا کردار پہلے کی فلم سے ملتا جلتا ہو۔ میں ویسی فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہوں جسے میرا دل کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس لئے میں فلموں کو سائن کرنے میں تھوڑا وقت لے رہی ہوں۔ میں اپنے ناظرین کو مایوس نہیں کرنا چاہتی ہوں میری نئی فلم ٹوٹل سیاپا میں میرا کردار پہلے والی فلم سے کافی الگ ہے۔ فلم کی کہانی لندن کے پس منظر کی ہے۔ اس فلم میں میں نے پنجابی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو پاکستانی لڑکے سے محبت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ای نواس کی ہدایت میں بنی فلم ٹوٹل سیاپا میں یامی گوتم کے علاوہ علی ظفر ، انوپم کھیر اورکرن کھیر کے اہم کردار ہیں یہ پہلا موقع ہوگا جب انوپم کھیر اور کرن کھیر کسی فلم میں شوہر بیوی کے کردار میں نظرآئیں گے یہ فلم سات مارچ کو ریلیز ہوگی۔