ممبئی.بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن خود کو فلم مارکٹنگ کے معاملے میں اناڑی تسلیم کرتے ہیں۔آر بالکی کی فلم ’شمیتابھ‘ میں امیتابھ بچن نے اہم کردار نبھایاہے۔ اسی فلم پر بحث کے دوران جب فلموں کی سیلز کی بات سامنے آئی تو امیتابھ نے کہاکہ مجھ سے یہ کام نہیں ہوتا۔ کیمرے کے سامنے آکر شاٹ دے لوں، یہی کام کر لوں تو غنیمت ہے۔انھوں نے اس معاملے میں عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انڈسٹری میں بہت سے لوگ بہتر طور پر مارک
ٹنگ کرتے ہیں۔ عامر خان تو بہت شاندار کام کرتے ہیں۔ میں ان کی طرح ہوشیار نہیں ہوں۔امیتابھ نے یہ بھی بتایا کہ ’شمیتابھ‘ میں پہلے ان کے ساتھ شاہ رخ خان کام کرنے والے تھے۔امیتابھ بچن کے بعد ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی شاہ رخ خان نے بھی کی تھی۔’ا?ر بالکی کی پسند پہلے شاہ رخ خان تھے لیکن کسی وجہ وہ فلم نہیں کر پائے تب میں نے ہی دھنش کے نام کی تجویز پیش کی۔ فلم ’رانجھنا‘ میں انھوں نے بہت اچھا کام کیا تھا۔ ہمیں لگتا ہے کہ دھنش کو لینا بالکل صحیح فیصلہ تھا۔حال ہی میں مہندر سنگھ دھونی اور سچن ٹنڈولکر جیسے معروف کرکٹروں کی زندگی پر مبنی با?وپک فلمیں بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سے قبل معروف ایتھلیٹ ملکھا سنگھ اور بھارتی باکسر میری کام پر بھی فلمیں بن چکی ہیں۔ ایسے میں کیا وہ چاہیں گے کہ ان پر بھی کبھی بایوپک بنے۔فلم ’شمیتابھ‘ میں امیتابھ کے ساتھ دھنش کا اہم کردار ہے۔اس سوال کے جواب میں امیتابھ نے کہاکہ میری با?وپک فلم بہت ہی خراب ہو گی کیونکہ اس میں بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہو گا۔امیتابھ نے ٹی وی پر اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اپنے فکشن شو ’یدھ کے ناکام ہونے سے ان کی حوصلہ شکنی نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کچھ اور پسند آیا تو وہ پھر سے ٹی وی پر نظر آئیں گے۔