لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ فلم اداکار رجنیش دگل اپنی نئی فلم ’اسپارک‘ کی تشہیر کرنے نوابوں کے شہر آئے۔ قیصر باغ واقع ہوٹل آشیما پیلیس میں رجنیش نے صحافیوں سے ملاقات کر کے فلم کے بارے میں جانکاری دی۔ یہاں رجنیش نے بتایا کہ فلم ’اسپارک‘ سے اپنے زمانہ میں ویلن کا زبردست کردار نبھانے والے اداکار رنجیت فلمی دنیا میں واپسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں باپ اور بیٹے کے درمیان بڑی ہی دلچسپ کہانی دیکھنے کو ملے گی۔
فلم مزاح سے بھرپور ہے جو ناظرین کو ضرور پسند آئے
گی۔ اسپارک دس اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں رجنیش کے علاوہ شبھا شری گانگولی اور آشوتوش رانا اہم کردار میں نظرآئیں گے۔ اس فلم کے علاوہ رجنیش کی آنے والی فلم ہو گیا ڈائریکٹ عشق اور ایک پہیلی بھی جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔