ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو اب میری فلموں میں دلچسپی نہیں رہی اور میرے خیال میں وقت آ گیا ہے کہ اب فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں۔ ‘بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے رئیلٹی شو سیتا میوجیاتی کی میزبانی شروع کی ہے تو لوگ مجھے اداکار کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اپنی نئی آنے والی فلم ”پی کے” کی شوٹنگ کے سلسلے میں راجھستان میں تھا تو وہاں موجود صحافیوں نے مجھ سے ایک بھی سوال میری فلم کے متعلق نہیں بلکہ ان کے تمام سوالات رئیلٹی شو سے متعلق تھے۔ عامر خان نے کہا کہ لوگوں کو اب میری فلمں میں دلچسپی نہیں رہی اور میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں۔ یہ تو اچھا ہوا میری دھوم تھری اچھی چل گئی۔ ‘انہوں نے کہا کہ لوگ گزشتہ ۲۵ برسوں سے میری فلمیں دیکھ رہے ہیں اور اپنے چاہنے والوں پر پورا اعتماد ہے۔
فلم کے پی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب لوگ میری یہ فلم دیکھیں گے تو انہیں سب کچھ سمجھ آ جائے گا۔