ممبئی۔(ایجنسی)ممبئی: ماڈلنگ سے اداکاری میں اپنا کیرئیر بنانے والی اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا میں بہت زیادہ مقابلہ ہونے کے باعث عدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے کیونکہ اس جگہ آپ کو ہر وقت کچھ کرنے یا کیرئیر میں مرنے کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے اور اسی وجہ سے اس میں ہر کسی کا مستقبل غیر محفوظ رہتا ہے اگر آپ میری طرح پرامن ہیں اور اسی طرح کام کررہے ہیں جسے میں برس سے کررہی ہوں تو حقیقت میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔تفریحی فلمیں زیادہ پسند کرتی ہوں، دوسری اداکاراؤں کی نسبت ہارر فلموں میں زیادہ کام کیا، ’’الون‘‘ بہترین فلم ثابت ہوگی۔۳۵ سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہاں پر وقت گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا اس کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بغیر کسی ایجنڈے کے کام کرنے والوں کے لیے کامیاب ہونے کا امکان بہت ہی کم ہوتا ہے اس کے باوجود میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہوں جو کوئی ایجنڈا یا مقصد لے کر یہاں آئے اور کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ اداکارہ نے۲۰۰۱ میں سپر ہٹ فلم اجنبی سے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا اور اب تک ایکشن فلموں ’’دھوم‘‘، ’’ریس‘‘ کامیڈی فلم نو اینٹری اور لمحہ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکا
ری کے جوہر دکھا کر خود کو منواچکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ہارر فلموں آتما ‘‘ راز ۳؍‘ میں بھی کام کرچکی ہیں جب کہ ان کی آنیوالی ایک اور ہارر فلم کری ایچر ۳۔ ڈی ہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے صرف ہارر فلموں میں ہی کام نہیں کیا بلکہ مختلف قسم کی فلموں میں بھی پرفارم کرچکی ہیں تاہم اگر دوسری اداکاراؤں سے موازنہ کیا جائے تو میں نے ایسی فلموں میں سب سے زیادہ کام کیا ہے۔بپاشا نے مزید کہا کہ تفریحی فلموں کا زیادہ پسند کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ایسا کردار اداکروں جس میں مجھے دوسروں کی نسبت ہٹ کر اداکاری کرنے کا موقع مل سکے۔ اطلاعات کے مطابق بپاشا باسوان دنوں ہدایتکار بھوشن پٹیل کی فلم ’’الون‘‘ میںکام کررہی ہیں اور یہ بھی ایک ہارر مووی ہی ہے۔ اس فلم کے متعلق بپاشا کا کہنا تھا کہ ’’الون ‘‘ ایک مافوق الفطرت فلم ہے جس میں کئی طرح کے حالات دکھائے گئے ہیں جن میں محبت کا عنصر بھی شامل ہے اور میں اس میں اپنے کردار سے مکمل طور پر مطمئن ہونے کے ساتھ ساتھ اب تک کیے جانے والے تمام کام سے لطف اندوز ہوئی ہیں اور امید ہے یہ میرے کیرئیر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔ وہیں بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ آئندہ کبھی بھی ڈائریکٹر ساجد خان کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد خان کے ساتھ فلم ہم شکلز کے افتتاحی نتائج سے بہت مایوسی ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ فلم کو پوری دیانتداری سے کس طرح پروموٹ کیا جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فلم کے پروڈیوسر ویشوجی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے فلم پر بھی بہت پیسہ لگایا۔ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی۔