ممبئی ۔ کوریوگرافر – ڈائریکٹر پربھودیوا کو اپنی فلم ‘ ایکشن جیکسن ‘ کلائی میکس کی شوٹنگ جولائی تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی ہے ، کیونکہ فلم کے اہم اداکار اجے دیوگن ‘ سنگھم ریٹرن ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ ایک ذرائع
نے بتایا کہ اجے نے اسی طرح سے فلموں کی کارکردگی کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ‘ سنگھم ریٹر ن ‘ پہلے ریلیز ہو ۔ ‘ ایکشن جیکسن ‘ کا باقی کلائی میکس اب مانسون میں مکمل ہوگا ۔ ادھر ، پربھودیوا اس بات سے فکر میں پڑ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل کلائی میکس ہے اور اس کے لئے کافی سارے فنکاروں، ملازمین ، پیسے اور محنت کی ضرورت ہے ۔ جولائی میں بارش شروع ہو جاتی ہے ، تو میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کچھ بھی غلط نہ ہو ۔ ساتھ ہی پربھودیوا یہ بھی چاہتے ہیں کہ جولائی میں ہونے والی کلائی میکس کی شوٹنگ حیدرآباد میں ہو جبکہ ، فلم کے پروڈیوسر شوٹنگ فلم سٹی میں ہی مکمل کرنے پر زور دے رہے ہیں ۔ پربھودیوا نے کہا کہ شوٹنگ جولائی کے لئے ٹالنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور متبادل نہیں تھا ، کیونکہ اجے ‘ سنگھم ریٹرن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ۔ میں پہلی بار اجے دیوگن کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ بے حد خاص فلم ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ‘ ایکشن جیکسن ‘ میں اجے کے شاندار ایکشن ہی صرف خاص بات نہیں ہیں ، بلکہ انہوں نے مزاحیہ اداکاری بھی کیا ہے جو دھمال مچا دے گا ۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ فلم کب ریلیز ہوگی ، لیکن اجے کے مداح بہت خوش ہوں گے ۔