بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ‘تیور’ حقیقی کہانی پر مشتمل ہے۔ارجن کپور نے انڈین ایکسپریس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ تیور تیلگو فلم ‘اوکادو’ کی ہندی ریمیک ہے اور یہ ان کے کیریئر کی اہم ترین فلم ثابت ہوگی۔اوکادو 2003 میں تیار کی گئی تھی اور میں اس فلم پر ‘عشق زادے’ سے پہلے کام کرنا چاہتا تھا، ہم نے اسٹار کی بجائے اداکاری پر مشتمل فلم بنانے کی کوشش کی ہے۔اداکار نے کہا کہ یہ فلم حقیقی موضوع پر بنائی گئی ہے، جس میں سب ہی ستاروں نے بے حد محنت کی ہے کیونکہ یہ فلم مداحوں کیلئے بنائی گئی ہے۔ارجن نے ٹوئیٹر کے ذریعے فلم کی پہلی جھلک بھی جاری کی۔
اس کے ساتھ مداحوں کیلئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جب یہ فلم ریلیز ہوگی تو مداح ضرور اسے دیکھ کر انجوائے کریں گے۔فلم میں ان کی ہیروئن دبنگ گرل سوناکشی سنہا ہیں جبکہ فلم کی ہدایات امیت شرما نے دی ہیں۔’تیور’ پروڈیوسر ارجن والد بونی کپور ہیں اور فلم آئندہ سال کے آغاز پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔