ممبئی ۔ بالی ووڈ میں سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور کنگنا رنوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیسو ںکیوجہ سجائے گھوش کی فلم ‘ درگا رانی سنگھ ‘ میں کام کرنے سے منع نہیں کیا ہے ۔ بالی ووڈ کے نئے ڈائریکٹر سجائے گھوش ‘ درگا رانی سنگھ ‘ نامی ایک فلم بنانے جا رہے ہیں ۔ بحث ہے کہ اپنی اس فلم کے لئے سجائے گھوش پہلے ودیا بالن کا انتخاب کرنا چاہتے تھے لیکن بات نہیں بن پائی ۔ سجائے گھوش نے ودیا بالن کو لے کر کہانی بنائی تھی ۔سجا نے اس کے بعد کنگنا رناوت کو اس فلم کے لئے اپروچ کیا لیکن اب خبر ہے کہ کنگنا نے پیسوں کی وجہ سے فلم میں کام نہیں کر پا رہی ہیں لیکن کنگنا نے اس کابات سے انکار کیا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ میری ذمہ داریاں تھیں اس لئے میں سجائے کی فلم نہیں کر سکی لیکن یہ ایک عمدہفلم ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سجائے گھوش نے کوئین میں کنگنا کی اداکاری سے متاثر ہو کر انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کا موقع دیا تھا ۔خبر ہے کہ سجائے اب درگا رانی سنگھ کے لئے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں ۔