نئی دہلی (بھاشا) دل مانگے مور سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والی سوہا علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ اس فلم سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ غلط تھا۔سوہا نے یہاں ایک تقریب کے دوران سنیما اور ٹی وی میں عورتوں کے کردار پر ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ میں نے دل مانگے مور سے شروعات کیوں کی۔ اس فلم میں شاہد کپور کے ساتھ میں ، ٹیولٹ جوشی اور آئشہ ٹاکیہ اہم کردار میں تھیں میں اس وقت بالی ووڈ میں نئی تھی۔ انہوںنے کہا کہ انہوںنے اس فلم میں کام کرنے کیلئے اس لئے حامی بھری کیونکہ انہیں اپنا کردار اچھا لگ رہاتھا اس فلم میں ہیروئن اپنے کیرئیر کیلئے اپنے عاشق کو چھوڑ دیتی ہے۔ سوہا نے کہا کہ جب مجھ سے تینو ںمیں سے ایک کردار منتخب کرنے کیلئے کہاگیا تو میں نے نیہا کے کردار کا انتخاب کیا کیونکہ وہ مجھے اچھا لگا۔ اس نے اکیس سال کی عمر میں اپنے عاشق کے بجائے کیرئیر کا انتخاب کیا۔ یہ انتخاب کرکے میں نے ایک بار پھر غلط فیصلہ کیا کیونکہ ہندوستانی فلموں میں ہیروئن اپنے ساتھی کو سبھی چیزوں سے اوپر رکھتی ہے لیکن انہوںنے اس بات پر تعریف کی کہ وقت کے ساتھ سنیما میں تبدیلی آئی ہے اور وہ مضبوط کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔