ممبئی: بالی وڈ فلم دوستانہ کے سیکوئل کی تیاریاں شروع ہو گئیں، اس بار ہیروئن کے روپ میں کترینا کیف جلوہ گر ہونگی۔ ڈائریکٹر نے دو ہزار آٹھ میں بننے والی فلم دوستانہ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کر لیا۔ فلم کے سیکوئل کیلئے اس بار بھی ابھیشیک بچن اور جان ابراہم کے نام فائنل ہو گئے ہیں۔ لیکن دونوں کی ہیروئن اس بار پریانکا نہیں ہونگی، ڈائریکٹر کی نظریں ہیروئن کیلئے کترینا کیف پر رک گئی ہیں، فلم دوستانہ ٹو کی دیگر کاسٹ میں رتیش دیش مکھ، ڈینو موریا بھی شامل ہیں، فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائے گی۔
–