ہالی ووڈ: ہالی ووڈ باکس آفس پر گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ‘دی مارشین’ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جس نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے خلاباز کے گرد گھوم رہی ہے جسے مریخ پر بھیجے گئے مشن کے دوران مردہ تصور کر لیا جاتا ہے جبکہ دیگر عملے کو واپس زمین پر بلا لیا جاتا ہے فلم میں خلا باز کی زمین سے رابطہ بحال کرنے کی سرتوڑ جدوجہد کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔ اینیمیٹڈ فلم ہوٹل ٹرناپلوپینا 2 نے اس ہفتے تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ایکشن اور کرائم تھرلر سے بھرپور فلم سیکاریو 1، ایک کروڑ اکیس لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔