ممبئی: اداکارہ کٹرینہ کیف جو حال ہی میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے کی بھی زینت بنی ہیں اب سننے میں آیا ہے کہ وہ فلم ’’ راج نیتی ‘‘ کے سیکوئل ’’ راج نیتی ۲‘ میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں مگر اس مرتبہ کترینہ کے ساتھ پچھلی فلم کی طرح ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور نہیں ہوں گے۔اپنے پہلے دیے گئے انٹرویو میں فلم کے ڈائریکٹر پرکاش جھا نے اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ۲۰۱۰ کی فلم کے سیکوئل میں بھی کترینہ کیف ہی اہم کردار میں ہوں گی مگر انھوں نے تب بھی رنبیر کپور کے رول سے متعلق یقین دہانی نہیں کرائی تھی اور پرکاش جھا کا کہنا تھا کہ ’’ر
اج نیتی ۲ ‘‘ کا آغاز کٹرینہ کیف سے ہوگا۔ پہلی فلم ’’ راج نیتی ‘‘ میں رنبیر کپور سمر پرتاب سنگھ کے نام سے کردار ادا کر رہے تھے اور فلم میں اپنی جنگ جیتنے اور ساتھی کی موت کے بعد وہ ہندوستان چھوڑ کر یہ کہتے ہوئے ’’ وہ اب سیاست سے دور رہے گا ‘‘ ملک سے باہر چلا گیا تھا۔
فلم ’’ راج نیتی ‘‘ کے کلائمیکس میں دکھایا گیا کہ اداکارہ فلم میں اپنے شوہر پرتھوی پرتاب سنگھ ( ارجن رام پال ) کے بچے کی ماں بننے والی ہے، اب فلم کا دوسرا حصہ اسی سے شروع ہوگا۔ فلم ’’ راج نیتی ‘‘ کا پلاٹ سونیا گاندھی کی سیاست میں آنے کے حوالے سے لیا گیا ہے اور اب اس کے سیکوئل میں پہلے حصے کی پاور کو ملک میں شفٹ ہوتے دکھایا جائے گا اور اس حصے کا آغاز بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ سے شروع کیا جائے گا۔