فلم بھاگ ملکھا بھاگ کو سارے اہم ایوارڈز ملے. ممبئی میں منعقدہ 59 ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
معروف بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی اس فلم نہ صرف بہترین فلم کا اعزاز ملا بلکہ بہترین اداکار اور بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ بھی اسی فلم سے منسلک افراد کو ملے۔
اسی بارے میں
چینّئی ایکسپریس اور رام لیلا بہترین فلمیں
کسی سے بھی رومانس کرسکتی ہوں: پریانکا
بالی وڈ راؤنڈ اپ
متعلقہ عنوانات
فن فنکار, بالی وڈ, سنیما
اداکار فرحان اختر کو ملکھا سنگھ کا کردار ادا کرنے پر 2013 کا بہترین اداکار قرار دیا گیا جبکہ اداکاراؤں میں یہ اعزاز دپیکا پادوکون کے حصے میں آیا۔
’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کے ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرہ کو بہترین ہدایت کار قرار دیا گیا۔
دپیکا پادوکون کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گولیوں کی راس ليلا رام لیلا‘ میں ان کی عمدہ اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ سکرین ایوارڈز میں بھی دیپکا کو اسی فلم کے لیے بہترین اداکارہ کے ’کریٹیک ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا جبکہ فلم ’چینّی ایکسپریس‘ کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کا انعام ملا تھا۔
’رام لیلا‘ میں دیپکا کی ماں کا کردار ادا کرنے والی سپریا پاٹھک کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بہترین معاون اداکار فلم ’دا لنچ بكس‘ میں بہترین اداکاری پر نواز الدين صدیقی کو قرار دیا گیا۔
دیپکا پاڈوکون کی گذشتہ کئی فلمیں بہت کامیاب رہیں
’دا لنچ بكس‘ کے ہدایت کار رتیش بترا کو ہدایت کاری کے زمرے میں بھی دو ایوارڈز ملے۔
جیت گنگولی، متھن اور انكت تیواری کو فلم ’عاشقي-2‘ کے لیے بہترین موسیقار کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے شنکر احسان اور اے آر رحمن کی جوڑی بھی نامزد تھی۔
بہترین گلوکار کا انعام ارجت سنگھ کو فلم ’عاشقي-2‘ کے گیت ’تم ہی ہو‘ اور خواتین کے زمرے میں میں فلم ’لٹیرا‘ کے لیے ’سنوار لوں‘ گیت گانے والی پلے بیک سنگر مونالي ٹھاکر کو دیا گیا۔
جنوبی بھارتی سپر اسٹار دھنش کو فلم ’رانجھنا‘ میں بہترین اداکاری کے لیے بہترین ڈیبیو ایوارڈ سے نوازا گيا۔
اپنے زمانے کی معروف اداکارہ تنوجا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تنوجا کو یہ ایوارڈ سپرسٹار امیتابھ بچن کے ہاتھوں دیا گیا۔
ممبئی میں منعقد 59 ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں رنویر سنگھ، شاہد کپور، مادھوری دکشت اور قطرینہ کیف نے پروگرام بھی پیش کیے۔