ممبئی: سیف علی خان کی نئی فلم ‘فینٹم’ میں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کا کردار ادا کرنیوالے اداکار شاہنواز پرادھان سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر روپوش ہو گئے۔ سیف اور کترینہ کیف کی ریلیز ہونیوالی فلم کی کہانی ممبئی حملوں کے ارد گرد گھومتی ہے۔
ایس حسین زیدی کے ناول ‘ممبئی ایونجرز’ پر بنی فلم میں سیف علی خان ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈز کو قتل کرنے کا مشن سنبھالنے والے ایک سابق فوجی افسر بنے ہیں۔ فلم کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں کہا ‘ہمارے لئے تمام اداکاروں کی سیکیورٹی انتہائی اہم ہے اور اب چونکہ شاہ نواز کی شناخت سامنے آ چکی ہے۔ ایسے میں احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ متنازعہ فلم کو پاکستان میںعدالتی حکم کے بعد بین کردیا گیا ۔