لکھنو¿: وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ فلم ’مانجھی دی ماو¿نٹین مین‘ کو ریاست میں ٹیکس فری کیا جائے گا۔ فلم کے ادا کار نواز الدین صدیقی اور ہدایت کار کےتن مہتا سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں فلم تعمیر کیلئے لامحدود امیدیں ہیں اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے قابل سہولیات فلم پالیسی بنائی ہے جس سے ریاست میں فلم کی تعمیری سرگرمیوں کو فروغ مل رہاہے۔ نئی فلم پالیسی نے بڑی تعداد میں فلم سازوں کو ریاست میں فلمیں بنانے کیلئے مبذول کیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ تین برسوں میں کئی فلموں کی عکس بندی یہاں ہوئی ہے اور مسلسل عکس بندی سے متعلق تجاویز آرہی ہیں۔