ممبئی: 2007 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ویلکم کے سیکوئل ”ویلکم بیک” کا نیا کلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سارے کردار اور چہرے وہی ہیں جنہوں نے ویلکم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے صرف جان ابراہام اور شروتی حسن کا نیا اصافہ کیا گیا ہے۔ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں نانا پاٹیکر انیل کپور کے علاوہ نصیر الدین شاہ اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں جسے 4 ستمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔