ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی فلم ’’پی کے‘‘ میں اپنے طویل کیرئیر کے بہترین کرداروں میں سے ایک کردار ادا کر رہا ہوں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ’’ پی کے‘‘ کے بارے میں زیادہ تو نہیں بتا سکتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اس فلم میں اپنے 25 سالہ فنی کیرئیر کے بہترین کرداروں میں سے ایک ادا کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ لوگوں میں فلم اور میرا کردار پسند آئیں گے۔واضح رہے کہ عام خان کی
فلم ’’پی کے‘‘ میں ان کے ساتھ انوشکا شرما اور سنجے دت بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ عامر خان کی فلم پی کے 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔یہ یقین کرنا پڑے گا کہ عامر خان اپنے کام کے ساتھ کتنے سنجیدہ ہوتے ہیں تبھی تو وہ مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔اب سننے میں آیا ہے کہ راج کمار ہیرانی کی اس ’’پی کے ‘‘ فلم میں اپنے کردار سے انصاف کرنے کے لیے عامر خان نے شوٹنگ کے دوران ایک ہزار سے زائد پان چبائے۔ عامر خان کو ہر شاٹ فلمانے کے لیے ایک تازہ پان کھانا پڑتا تھا تاکہ اس کا منہ اس سے بھرا رہے‘ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ شروع کرنے سے قبل بھی عامر خان کو روزانہ 10 سے 15 پان چبانے پڑتے تھے تاکہ کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق اس کا منہ اور ہونٹ سرخ نظر آئیں۔دوسری طرف بھوپال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ہے کہ فلم پی کے میں ان کا کردار ان کے 25 سالہ فلمی کیریئر کا سب سے بہترین کردار رہا ہے۔ مذکورہ فلم رواں سال دسمبر کی 19تاریخ کو ریلیز ہوگی۔