ممبئی(وارتا)جنوبی ہندفلموں کے معروف اداکاررجنی کانت کی بیٹی سوندریہ کا کہناہے کہ ان کی آنے والی فلم کوچادائیاں کولیکر ان پر لوگوںکی امیدوںکا کافی دبائوہے۔ سوندریہ نے کوچادائیاںکے ذریعہ ہدایت کاری کے شعبہ میں قدم رکھاہے اس فلم میں رجنی کانت کا اہم کردارہے۔ سوندریہ نے کہا کہ اسٹارس کے بچوںکے سلسلے میں لوگوںکی امیدیں کافی بڑھ جاتی ہیں جب کسی ہستی کے بچے کا کیریئر شروع ہوتاہے توان سے کہیںزیادہ امیدیں ہوتی ہیں اوران پر کہیں زیادہ دبائوبھی ہوتاہے۔ بیشک ہمارے پاس سہولتیں ہیں لیکن ہم پر دبائوبھی ہوتاہے۔ سوندریہ نے کہا کہ میرے والد ایک سپراسٹار ہیں لیکن وہ ۳۱برس کی سخت محنت کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں۔ مجھے بھی کم سے کم ۱۵سال چاہئے خود کو مستحکم کرنے میں وقت لگتا ہے۔ واضح رہے کہ کوچادائیاں ۱۲۵کروڑروپئے کی لاگت سے بنی ہندوستان کی پہلی موشن کیپچر فوٹوریئلسٹک تھری ڈی اینیمیشن فلم ہے یہ فلم یکم مئی کو پوری دنیا کے چھ ہزار سنیماگھروں میںچھ زبانوںمیںا یک ساتھ ریلیز ہوگی ۔ اس فلم میں رجنی کانت کے علاوہ دیپکاپاڈوکون ، جیکی شراف اورشرت کمار ، شوبھنا اوررکمنی وجے کمار کا اہم کردار ہے۔