ممبئی: برطانوی نژاد بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف کی سیف علی خان کی فلم فینٹم کے ہدایتکار کبیر خان بھارتی پنجاب میں ہیں۔گزشتہ دنوں ملیر کوٹلہ کی پرانی مارکیٹوں موتی بازار اور دانہ منڈی کی صفائی کرانے کے علاوہ وہاں پر کچھ دکانوں کے سائن بورڈ بھی اردوزبان میں لگائے گئے ہیں تاکہ انھیں پاکستانی مارکیٹ ظاہر کیا جاسکے میں دونوں اداکاروں پر کچھ مناظر عکس بند کیے گئے بعد ازاں چندی گڑھ کے سیکٹر فائیو کے ایک اسکول جسے فلم میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول (مصری شاہ) دکھایا جارہا میں شوٹنگ کی گئی جہاںکترینہ کیف کو ایک پاکستانی لیڈی ڈاکٹر کے روپ میں ہیں اورانھیں اس اسکول میں قائم ایک طبی کیمپ میں کام کرتے دکھایا گیاہے۔ دونوں مقامات پر شوٹنگ
کے دوران کٹرینہ نے پاکستانی طرز کی شلوار قیمص پہن کر شال اوڑھ رکھی ہے جب کہ سیف علی خان کو پٹھانوں کے روائتی لباس میں دکھایا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہتی ہے مقامی پولیس کی جانب سے اداکاروں اور فلم کے دوسرے عملے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ساجد ناڈیڈوالا کی پروڈیوس کردہ فلم کا میوزک پریتم چکرورتی نے ترتیب دیا ہے۔اطلاعات کے طمابق فلم ’’فینٹم ‘‘کو 2 سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور سیف علی خان جو فلم میں سیکرٹ ایجنٹس کا کردار کررہے ہیں کی عکس بندی لبنان کے شہر بیروت اور مقبوضہ کشمیر کے علاقے گلمرگ میں مکمل کی جاچکی ہے جہاں دونوں اداکاروں کو فوجی وردیوں میں ملبوس جنگ کرتے دکھایا گیاہے۔ اپنی اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ میں حساس موضوح پر بنائی جانیوالی فلم کی شوٹنگ کے دوران سے حقیق معنوں میں لطف اندوز ہورہی ہوں کیونکہ میرے لیے کسی فلم میں یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی فلم میں سیکرٹ ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہوں اور مجھے کئی مرتبہ اپنی لک تبدیل کرنا پڑرہی ہے کسی جگہ میں لیڈی ڈاکٹر کے کردار میں ہوں تو دوسری جگہ میں ایک جنگجو فوجی کا رول کررہی ہوں۔اداکارہ کاکہنا تھا کہ سیف علی خان کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آرہا ہے وہ حقیقت میںایک نواب کی طرح ہیں مگر ان میں غرور نام کی کوئی چیز نہیں وہ فلم کے عملے کے ساتھ بھی مکمل تعاون کرتے ہیں اور ہر کسی کی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کی یہ دوسری فلم ہیں جس کی ہدایات کبیر خان دے رہے ہیں وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سین کے متعلق ہر چیز اپنی مکمل جزیات سمیت بتاتے اور اسے درست طریقے سے اداکرنے کے سلسلہ میں مکمل طور پررہنمائی دیتے ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں مرکزی کردار اداکرچکی ہوں اور وہ باکس آفس پر کامیاب بھی رہی ہیں اس کے باوجود میں نے کبھی بھی خود کو نمبر ون اداکارہ ہونے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ میں ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہوں کیونکہ میرے نزدیک ہر اداکار اپنے کردار سے بہت کچھ سیکھتا ہے اور فلمفینٹم بھی میرے لیے کسی سبق سے کم نہیں ہے کیونکہ مجھے اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔دوسری طرف بالی ووڈ میںا ن دنوں اطلاعات ہیں کترینہ کیف کو فلم ’’رئیس‘‘ میں اداکارہ سونم کپور کی جگہ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا جارہا ہے۔اگر یہ اطلاع درست ثابت ہوتی ہے تو یہ جب تک ہے جان کے بعد دوسری فلم ہوگی جس میں وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف نے فلم کے لیے کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے اور ان دنوں ایک ساتھ تین فلموں ہرتیک روشن کے ساتھ فلم بینگ بینگ ،سیف علی کے ساتھ فینٹم اور رنبیر کپور کے ساتھ فلم جگا جاسوس کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور ان سے فارغ ہونے کے بعدفلم رئیس کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردیں گی۔واضح رہے کہ 16جولائی 1984کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی برطانوی شہریت کی حامل اداکارہ کترینہ نے بھارت کا سفر ورک ویزے پر کیا۔اداکارہ کے کشمیر سے تعلق رکھنے والے والد محمد کیف جب کہ ماں انگریز تھیں۔اداکارہ کے خاندان نے ہانگ کانگ سے چین کا سفر کیا پھر جاپان چلے گئے اور وہاں سے بھی جب کترینہ کی عمر صرف آٹھ برس کی تھی فرانس منقتل ہوگئے۔ پھرکچھ مہینے یورپ کے کچھ شہروں میں مقیم رہے۔کترینہ کیف کی پہلی فلم ’’بوم بوم‘‘2003میں ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی۔2004میں تلیگو فلم ’’مالیسواری‘‘ 2005 میں ’’سرکار‘‘،’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘ اورتلیگو فلم ’’الاری پیداگو‘‘ کو سینما گھروں کی زینت بنایا گیا۔2006 میں’’ ہم کو دیوانہ کرگیا‘‘ریلیز ہوئی۔ 2007 میں چار فلمیں ’’نمستے لندن‘‘ ،’’اپنے ‘‘ ، ’’ پارٹنر‘‘ اور ’’ویلکم‘‘ اور2008 میں بھی چار فلمیں ’’ریس‘‘ ، ’’سنگھ از کنگ‘ ، ’’ہیلو‘‘ اور ’’یوراج‘‘ سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں۔2009 میں کترینہ تین فلموں ’’بلیو‘‘ ، ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘ اور ’’دے دھنا دھن‘‘میں سلور اسکرین پر نظر آئیں۔2010 میں اداکارہ نے ’’راجنیتی‘‘ اور ’’تیس مار خان‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2011 میں ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ اور ’’میرے برادر کی دلہن‘‘ میں کام کرنے کے علاوہ ’’باڈی گارڈ‘‘ کے آئٹم سانگ پر پرفارم کیا۔2012 میں فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور ’’جب تک ہے جاں‘‘ میں پرفارمنس دکھائی جب کہ ’’اگنی پتھ‘‘ کے ریمیک میں آئٹم سانگ ’’چکنی چمبیلی‘‘ میں اپنی ادائوں کا جادو چلایا۔گزشتہ برس اداکارہ کی ایک ہی فلم دھوم تھری سینما گھروں کی زینت بنائی گئی یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی اور اس میں کترینہ کی اداکاری کو سراہا گیا۔