معروف فلم ڈائریکٹر سومک سین کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم گلاب گینگ آج پاکستان بھرکے سینماگھروں میں ریلیزہوگی۔فلم میں مادھوری ڈکشٹ،جوہی چاولہ،رانی پٹیل، تانشتا چتراجی، پرینکا بوس، تنوی راو،سمیت دیگرفنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔سومک سین کی ریلیزہونیوالی فلم گلاب گینگ سے شائقین سینماکوبہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ دہلی میں فلم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ جوہی چاولہ کاکہناتھا کہ گلاب گینگ کی کہانی نے میرے من کوچھواتھااس لئے میں نے کام کیلیے حامی بھری تھی۔ امیدہے دیکھنے والوں کوہماراکام پسند آئیگا۔ اس فلم میں مادھوری ڈکشٹ سے عرصے بعددوبارہ قربتیں حاصل ہوئیں۔ ان کے ساتھ کام کرکے اچھالگا،مادھوری اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ اچھی انسان بھی ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر،اوررائٹرسومک سین نے اس فلم کوبہت پلاننگ اورمحنت سے تکمیل کے مراحل تک پہنچایاہے۔ ہندستان میں گلاب گینگ پرگفتگوکی جارہی ہے اورانڈسٹری کے پنڈتوں کاکہناہے کہ یہ ۲۰۱۴کی بہترین فلم ہوگی۔واضح رہے کہ گلاب گینگ کو ہندوستان میں ریلیزہونے سے روک دیاگیاہے، دہلی ہائی کورٹ نے پورے ہندوستان میں فلم کی ریلیزپرتاحکم ثانی پابندی عائدکی ہے۔عدالت نے یہ حکم بھارتی ریاستوں اترپردیش،اورمدھیہ پردیش کے علاقے بندیل کھنڈمیں خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم معروف گروہ’گلابی گینگ‘کی رہنماسمت پال کی درخواست پرگزشتہ روزدیا۔ سمت نے یہ دعویٰ کیاہے کہ یہ فلم انکی ذاتی زندگی پرمبنی ہے اورفلم سازوں نے اس کے لیے ان سے اجازت نہیں لی۔ واضح رہے کہ گلاب گینگ کوبھارت میں ریلیزہونے سے روک دیاگیا تھا لیکن اب یہ پابندی ہٹادی گئی ہے۔ دریں اثنا فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹر نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ ایک اظہار لاتعلقی دیں گے کہ اس فلم کا سمپت پال اور اس کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں۔ گلاب گینگ نامی فلم مبینہ طور پر معروف گلاب گینگ کی بانی بندیل کھنڈ کی سمپت پال کی زندگی پر مبنی ہے۔