ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل کی ہارر اور کامیڈی فلم ’’ گینگ آف گھوسٹس ‘‘ کے مکمل گانوں کی البم جاری کردی گئی ستیش کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ماہی گل کے ساتھ اداکارہ شرمن جوشی ، میرا چوپڑا اور کرن کھیر نے مرکزی کردار ادا کیئے ہیں۔فلم کا میوزک دھرم اور سندیپ نے ترتیب دیا ہے جب کہ گزشتہ روز جاری کی جانیوالی البم میں فلم کے آٹھ گانوں کو شامل کیا گیاہے۔ پہلے گانے ’’نچ مدھوبالا ‘‘کو ایشوریا نیگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے۔ دوسرے گانے ’’نہیں دونگی نہیں دونگی۔ دل میرا فوکٹ میں نہیں دونگی ‘‘کو روپمتی جولی ، ڈسنی شراب دی عامر غلام علی ، ملکو ، اے کے اور دیپالی سیتھی کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیاہے۔البم میں شامل فلم کے چوتھے گانے ’’عشق بہن کا دینہ ‘‘ گلوکار وکاس کمار اور وشواش پرمار نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ،’’شیشے کا دل ‘‘ روپمتی جولی ، ’’ریمکو ‘‘ ملنی بینر جی ، جونیتا گاندھی ، اور راپ سندیپ پٹیل کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے ، جائیں تو جائیں کہاں ‘‘پر منوج مشرا نے اپنی گلوکاری کا جادو جگایا ہے جب کہ البم میں شامل آٹھواں گانا جو پیروڈی سانگ ہے کوسدھیش بھوسلے ، ایشوریا نگم ، منوج مشرا ، ابھشیک نیلوال اور ادیتی پاول کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل فلم کا ٹریلر اور ڈائیلاگ پرومو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا تھا جسے شائقین کی طرف سے انتہا ئی پسند کیا جاچکا ہے۔ وینس ریکارڈز اینڈ ٹیپس پرائیویٹ لمیٹد اور ستیش کوشک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی فلم ’’گینگ ا?ف گھوسٹس ‘‘ سپر ہٹ بنگالی فلم ’’بھوتر بھبیسیات‘‘ کا ہندی ریمیک ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے گھر کے گر د گھومتی ہے جہاں بھوتوں کا بسیرا ہے اور اس حویلی کو گرا کر شاپنگ مال بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جب کہ حویلی میں موجود بھوت اسے اپنا مسکن سمجھ کر چھوڑنے سے انکاری ہیں، فلم کی زیادہ تر شوٹنگ گجرات اور سورت شہر میں کی گئی ہے جب کہ اس میں پرم براتا چیترجی ، جے برانڈن ھیل، راجیش کھیتر، سورب شکلا ، راجپال یادو ، یشپال شرما ، وجے ورما ، چینکی پانڈے اور جیکی شروف نے بھی پرفارم کا ہے اطلاعات کے مطابق فلم ’’ گینگ آف گھوسٹ کو 21مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ ماہی گل اپنی اس فلم سے بہت پر امید ہیں ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ کا کہنا ہے ان کا کہنا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں بھوتوں سے بہت ڈرتی ہوں اور ہر جگہ چاہے وہ ہوٹل ہو یا میرا گھر رات کو اپنے کمرے کی لائیٹس آن کرکے سوتی ہوں مگر اس فلم کے کام کے دوران میں نے اپنے اس خوف پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اداکارہ کا کہناتھا کہ مجھے پورا یقین ہے جب لوگ فلم ’’گینگ آف گھوسٹس‘‘ دیکھیں گے تو وہ بھوتوں سے ڈرنے کی بجائے ان سے محبت کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم کے گانے ’’نہیں دونگی نہیں دونگی۔ دل میرا فوکٹ میں نہیں دونگی ‘‘ پر خصوصی طور پر پرفارم کیا ہے امید ہے شائقین کو فلم کے ساتھ ساتھ میری پرفارمنس بھی پسند آئے گی۔واضح رہے کہ 19دسمبر 1975کو بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں پیدا ہونے والی ماہی گل نے2003میں فلم ’’ہوائیں ‘‘سے فلمی کیرئیر کا اغاز کیا۔اداکارہ کی دوسری فلم پنجابی ہی تھی جو ’’خوشی مل گئی ‘‘کے نام سے 2004میں سینماگھروں کی زینت بنائی گئی۔ 2006کے دوران بھی پنجابی فلم ’’صرف پنج دن‘‘میں جلوہ گرہوئیں۔ 2007میں ہندی فلم ’’کھویا کھویا چاند‘‘میں پرفارم کرکے شائقین کو اداکاری سے متاثرکیا۔ اسی سال پھر پنجابی فلم ’’مٹی واجاں ماردی ‘‘میں رانی کا کردار نبھایا۔ 2008میں اسی زبان میں فلم ’’چک دے پھٹے‘‘میں کام کیا۔2009کے دوران پھر ہندی فلم ’’گلال ‘‘میں مادھوری کے روپ میں جلوہ گرہوئیں۔اس کے علاوہ ’’پل پل دل کے ساتھ ‘‘اور ’’آگے سے رائٹ ‘‘ 2010 میں فلم’’دبنگ ‘‘ میں نرملا کا کردار ادا کیا اسی برس اداکارہ بنگالی ناول دیوداس جس پر ہندی زبان میں دو مرتبہ فلم بھی بنائی جاچکی ہے پر بنائی جانیوالی ایک اور ماڈرن فلم ڈیو ڈی میں پارو کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں اور اس فلم میں اپنی بہترین پرفارمنس سے 2010میں فلم فیئر ایوارڈ حاسل کرنے میں کامیاب رہیں۔2011میں فلم ’’اوٹ پٹانگ‘‘،’’ناٹ اے لو اسٹوری ‘‘، ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘‘ کے علاوہ مچھل میں اداکاری کا مظاہر کیا۔ 2012میں فلم ’’بڈھا ان اے ٹریفک جام‘‘مکمل کروائی تاہم تاحال یہ فلم ریلیز کی منتظر ہے۔اور پھر پنجابی فلم ’’کیری آن جٹا‘‘میں فن کے جوہر دکھائے۔گزشتہ برس اداکارہ نے فلم صاحب بیوی اورگینگسٹر ریٹرن میں اداکاری کا مظاہرہ کیا جب کہ فلم بلٹ راجہ میں آئٹم سانگ پر پرفامنس دکھائی۔