منیلا…فلپائن میں سال کا بد ترین طوفان ہیان ٹکرانے کے بعد معمولات زندگی درہم بر ہم ہوگیا۔ اب تک 3افراد ہلاک اور سوا لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔اب تک کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ہیان ساحل سے ٹکرانے کے بعد اپنے پیچھے تباہی چھوڑ گیا۔ شدید بارشوں اور تیز ہواوٴں کے باعث بجلی اور مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا۔ منیلا میں مٹی کاتودہ گرنے سے متعدد ٹیلی فون کی تاریں ٹوٹ گئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فلپائن کے جزیروں پر اونچے پہاڑنہ ہونے کے سبب طوفان کی شدت میں کمی کا امکان نہیں ہے۔ اب تک 3افراد ہلاک اور سوا لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ فلپائن کے صدر نے تین کارگو طیارے اور 32 ہیلی کاپٹروں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔