واشنگٹن: سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ ہم دنیا کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے کے پہلے
سنگِ میل سے قریب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلپائن میں آج سے انٹرنیٹ آرگنائزیشن کا آغاز کردیا ہے۔
“ اس کے تحت اس ملک کا ہر ایک فرد صحت، تعلیم، ملازمت اور مواصلات کے لیے انٹرنیٹ سروسز تک اسمارٹ نیٹ ورک کے ساتھ مفت رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
مارک زکربرگ نے یہ اعلان اپنے فیس بک اسٹیٹس کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے فلپائن کی ایک خاتون جیمی کی تصویر پوسٹ کی، جس میں جیمی ایک رکشے میں بیٹھی اپنے موبائل فون کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈز سے بات چیت کررہی ہیں، ان کا بوائے فرینڈز دبئی منتقل ہوگیا ہے۔