ممبئی: ہندوستان کی معروف سپلائی چین سے منسلک ہونے کے لیے آن لائن مارکیٹنگ کمپنی فلپكارٹ نے ممبئی میں کھانے کا بکس سپلائی کرنے والے ’ڈبّہ والوں‘ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے ذریعے یہ کمپنی صارفین کو سامان کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔
سنیپ ڈیل اور امیجن جیسی ای کامرس کمپنیوں کے مابین بڑھتے ہوئے مقابلے میں فلپكارٹ کو اس اتحاد سے کافی مدد ملے گی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ممبئی کے ڈبّہ والے ٹفن بکس کی سپلائی کا کام 120
سال سے زیادہ عرصے سے کررہے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت ممبئی کے ڈبّہ والے فلپکارٹ کی سپلائی کے مراکز سے سامان لے کر متعلقہ کسٹمرز تک پہنچائیں گے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ڈبّہ والوں کے پہلے بیج کو تربیت کے لیے فلپكارٹ کی سپلائی کے مراکز پر بھیجا جارہا ہے۔
فلپکارٹ کا کہنا ہے کہ انہیں فی الحال کاغذ پر لکھے گئے پتے فراہم کیے جائیں گے لیکن بعد میں انہیں موبائل فون کی تربیت کے ساتھ ساتھ پہننے کے قابل آلات بھی دیے جائیں گے۔
سینئر ڈائریکٹر فلپكارٹ، نیرج اگروال نے بتایا کہ ممبئی میں ’ڈبہ والے‘سب سے زیادہ قابل اعتماد برانڈ مانے جاتے ہیں، ان کا سپلائی کامنفرد نظام نہایت شفاف اور قابل بھروسہ ہے۔