نئی دہلی: ای کامرس میدان کی معروف کمپنی فلپ کارٹ نے آج اپنی فوری ریفنڈ سہولت کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت صارفین کو مصنوعات کی واپسی کے ۲۴ گھنٹے کے اندر ریفنڈ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل ریفنڈ کے عمل میں تین سے پانچ کاروباری دنوں کا وقفہ لگتا تھا۔ فلپ کارٹ نے ایک بیان میں کہا کہ تجرباتی طور پر اس حکمت عملی کو جاری رکھتے ہوئے۔
یہ نیا آدائیگی نظم شروع کیا گیا ہے۔ فلپ کارٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کیش آن ڈیلیوری (سی او ڈی) کے تحت آرڈروں کیلئے ریفنڈ، مصنوعات کے فلپ کارٹ کے پاس پہنچتے ہی کر دیا جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ فوری ادائیگی نظام کا استعمال کرتے ہوئے فوری ریفنڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔