ممبئی (وارتا)سرمایہ بازار ریگولیٹری سیبی نے فنڈ ہائوسوں کو سالانہ فی شخص ۵۰ ہزار روپئے تک کی نقد سرمایہ کاری قبول کر نے کی اجازت دے دی ہے ۔ سیبی نے دو سال قبل نقد سرمایہ کاری کی حد بیس ہزار روپئے مقرر کی تھی ۔ حالانکہ میوچول فنڈ میںسرمایہ کاری چیک ،ڈیمان ڈ رافٹ ، آن لائن منتقلی اور پین کارڈ نمبر پر مبنی ادائیگی کے ذریعہ کیا جاتا تھا ۔ سیبی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری قوانین کو آسان بنایا گیا ہے ۔ فنڈ ہائوس کو رقم کے ذرائع کی تفتیش کرنے کے بعد ہی سرمایہ کاروںسے سرمایہ کاری قبول کر نا چاہئے تاکہ حوالہ ایکٹ کے ضوابط کی خلاف ورزی نہ ہو ۔ سیبی نے کہا کہ اس سلسلہ میں فنڈ ہائوسوںکو طے قوانین اور کارروائی پر عمل در آمد ہونا ہوگا ۔ انہیں دوبارہ ادائیگی اور منافع کی ادائے گی بینکوںکے ذریعہ ادا کر نی ہوگی ۔ سیبی نے مختلف صنعتوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔حالانکہ بیمہ شعبہ میں پریمیم کے لئے ہر شخص کو پچاس ہزرا روپئے تکنقد جمع کر نے کی اجازت ہے۔