کراچی: بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے دوست ہیں ان سے ملاقات کے لیے کبھی وقت ملا تو پاکستان ا?ونگا۔ اکثر پاکستانی ڈرامے دیکھتاہوں توکچھ نہ کچھ سیکھنے کاموقع ملتاہے۔ پڑوسی ملک سے جو نوجوان ہمارے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے ا?تے ہیں ان سے ملکرخوشی ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سے ممبئی گئے ہوئے نوجوان معذور فنکار جہانزیب اعوان سے ملاقات کے موقع پرکیا۔انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان،غلام علی اور عدنان سمیع نے اپنے فن کا لوہا انڈیا میں ہی نہیں دنیا بھر میں منوایا ہے۔فن کی کوئی سرحدنہیں ہوتی میں جب بھی پاکستان ا?یاتومزیدنئے ٹیلنٹ سے ملوں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ نئے فنکاروں کے فن کو ضائع ہونے سے ہم ہی بچاسکتے ہیں ورنہ فنکارضائع ہو جاتاہے جہانزیب اعوان نے بتایاکہ انوپم کھیرکے ساتھ کام کرنے کاتجربہ اچھارہاوہ بہت اچھے انسان ہیں اورپاکستانی عوام سے بہت پیارکرتے ہیں۔