خبریں ہیں کہ فلم ساز کرن جوہر اور روہیت شیٹھی نے مشہور فلم ‘رام لکھن’ کے ری میک کیلئے کاسٹ مکمل کر لی۔
سبھاش گئی کی 1989 میں ریلیز ہونے والی مشھور فلم میں جیکی شروف، انیل کپور، ڈمپل کپاڈیہ اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
اطلاعات کے مطابق، نئی فلم کیلئے سدھارتھ ملھوترا، عالیہ بھٹ اور پاکستانی اداکار فواد خان کو منتخب کیا گیا ہے۔
امکان ہے کہ سدھارتھ فلم میں رام (جیکی)، فواد لکھن (انیل) جب عالیہ مادھوری کا رو
ل نبھائیں گی۔
فواد نے حال ہی میں ایشوریا رائے، رنبیر کپور اور انوشکا سرما کے نئی فلم میں ایک مختصر کردار نبھایا تھا۔
فلم کے پروڈیوسر کرن فواد کی اداکاری سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہیں مبینہ طور پر لکھن کا کردار آفر کر دیا۔
رابطہ کرنے پر کرن جوہر اور روپیت شیٹھی تبصرہ کیلئے نہ مل سکے۔