لندن۔ہندوستان میںپیدا 103 سالہ فوجا سنگھ نے تمام مذاہب کے لوگوں سے برطانیہ میں امن میراتھن میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے نہیں بلکہ ناانصافی، غربت اور نفرت سے لڑنا چاہئے۔لندن کے
رننگ کلب سکھ نے شہر میں پہلے عالمی جنگ کے 100 سال پورے ہونے پرتعاون اور ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ ریلے ریس کا انعقاد کیا ہے۔ہندوستان میں پیدا برطانوی سکھ اور کلب کے بانی رکن فوجا سنگھ 1914 میں تین سال کے تھے جب عالمی جنگ شروع ہوئی تھی۔انہوں نے کہا میں تمام سے اس ریس کی حمایت کرنے کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ دنیا بھر میں آج بہت زیادہ تشدد ہو رہا ہے۔