دمشق۔ 2 نومبر : شامی فوج نے جنوب مشرقی حلب کے صفیرہ شہر کو باغیوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔
فوجی کی جنرل کمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے ایک مہم کے تحت باغیوں کو بہت بڑا جھٹکا دیتے ہوئے صفیرہ کو ایک مرتبہ پھر اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب کے لوگوں کو عام استعمال کی اشیا اور دیگر امداد پہنچانے کے لئے یہاں کی سڑکیں اب محفوظ ہیں۔
جنرل کمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مہم جاری رہے گی۔ فوج نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو حال ہی میں صدر کی جانب سے عام معافی کا فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا تھا۔