نئی دہلی ۔21فروری(یو این این ) سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل اے کے چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2012 ء میں فوج کی دارالحکومت نئی دلی کی جانب غیر معمولی پیش قدمی کے باعث حکومت پریشانی کا شکار ہوگئی تھی۔ سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ 2012 میں ‘حصار’ اور ‘آگرہ’ سے آرمی کے دو یونٹوں نے نئی دلی کی جانب پیش قدمی کی تھی، حکومت کو پریشانی لاحق تھی کہ فوج کچھ کرنے والی ہے اور اس کی وجہ اعتماد کا فقدان تھا، ان کے مطابق سیکریٹری دفاع نے انہیں طلب کرکے فوجیں فوری طور پر واپس ب
ھیجنے کا کہا تھا۔