نئی دہلی (بھاشا)موبائل فون کنکشنوں کی توسیع کے ساتھ مارچ میں مواصلات کمپنیوں کے گاہکوں کی تعداد میںدس لاکھ سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور فون صارفین کی تعداد ۳ء۹۳کروڑ پر پہنچ گئی ہے۔ مواصلات ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی)کی صارفین کی اعدادوشمار سے متعلق مارچ ۲۰۱۴کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری کے آخر تک ملک میں فون صارفین کی تعداد ۱۹ء۹۳کروڑ تھی جو مارچ کے آخر تک بڑھ کر ۳ء۹۳کروڑ پر پہنچ گئی۔ اس طرح ماہانہ بنیاد پر فون صارفین کی تعداد میں ۱۱ء۰فیصد کا اضافہ ہوا۔ ماہ کے دوران موبائل صارفین کی تعداد ۵ء۱۱لاکھ کے اضافے کے ساتھ ۴۵ء۹۰کروڑ پر پہنچ گئی۔ ریلائنس کمیونکیشنس نے اپنے نیٹ ورک کے ۷۰لاکھ غیر فعال کنکشنوں کو بند کیا۔ اس کے باوجود ۱۱کروڑ کنکشنوں کے ساتھ وہ بازار میں چوتھے نمبر پرہے اس دوران وائر لائن یا فکسڈ لائن کنکشنوں کی تعداد حالانکہ معمولی گھٹ کر ۸۴ء۲کروڑ پر آگئی جو فروری میں ۸۵ء۲کروڑ پر تھی۔ خدمات فراہم کرنے والوں کی جانب سے دستیاب کرائے گئے اعدادوشمار کے مطابق مواصلات شعبے کے آگے بڑھنے میں دیہی صارفین اہم کردار
ادا کررہے ہیں۔ مارچ میں دیہی علاقوں میں موبائل صارفین کی تعداد بڑھ کر ۷۷ء۳۷کروڑ پر پہنچ گئی جو مارچ میں ۴۹ء۳۷کروڑ تھی وہیں دوسری جانب شہری علاقوں میں موبائل صارفین کی تعدادکم ہوکر ۵۲ء۵۵کروڑ پر آگئی جو فروری میں ۶۹ء۵۵کروڑ تھی۔ مسلسل دوسرے مہینے گاہکوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے میں آئیڈیا سیلولر بلندی پر رہی ماہ کے دوران آئیڈیا نے ۲۲لاکھ نئے گاہک بنائے اور اس کے گاہکوں کی کل تعداد بڑھ کر ۵۷ء۱۳کروڑ ہوگئی۔