نئی دہلی،یکم نومبر(یو این آئی) کانگریس کی سینیئر رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کا قومی سلامتی پر برا اثر پڑے گام
حترمہ واڈرانےجمعہ کے روز ٹویٹ کیا،’اگرابھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یا حکومت نے اسرائیلی اداروں کو صحافیوں، وکلاء، سماجی کارکنان اور سیاسی رہنماؤں کے فون کی جاسوسی کرنے کا کام سونپا ہے تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس کا قومی سلامتی پر غلط اثر پڑےگا
اس پر حکومت کی کاروائی کا انتظار ہے غور طلب ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ مائیکرو ویب سائٹ واٹس ایپ پر پیغامات کو پڑھنے اور فون کال سننے کا معاملہ سامنےآیا ہے جس پرکانگریس پارٹی نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔