میڈرڈ۔اسپین کے ایٹلیٹکو میڈرڈ فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر کلب کے پرستار اور ڈپورٹوو لا کورونا کے حامیوں کے درمیان تشدد میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ میڈرڈ کے کلنکو سان کارلوس اسپتال نے کہا کہ مخالف حامیوں کے ساتھ ہوئے تشدد میں لگی چوٹوں سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ہلاک شخص کی عمر 43 سال تھی جو ڈپورٹوو کا حامی تھا۔ اسے میڈرڈ کی میجاناریس دریا سے نکالا گیا۔ اس کی اسپتال میں موت ہوگئی۔ دونوں کلبوں کے صدور نے ٹی وی پر ایک ساتھ آ کر اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔