لکھنؤ۔مسلم یوتھ ویلفیئر سوسائٹی لکھنؤ کے صدر محمد عارف نگرامی نے جمعیت علماء ضلع لکھنؤ کے صدر سید محمد وزین اور تمام اراکین کو مبارکباد دی ہے کہ انہوں نے قدیم لکھنؤ کے عوام کی تکلیفوں کو دیکھتے ہوئے فہمینہ اسپتال اینڈ ٹراما سنٹر میں ڈائلیسس کی دو مشینیں نصب کرانے کا قابل قدر اور قابل تقلید کارنامہ انجام دیا ہے۔ جہاں غریبوں کیلئے صرف تین سو روپیوں میں ڈائلیسس کروانے کا انتظام ہے۔ عارف نگرامی نے اپنے بیان میں مزید کیا ہے کہ جمعیت علماء ضلع لکھنؤ سید محمد وزین کی فعال قیادت میں ملک اور ملت کے لئے تعمیری کام انجام دے رہی ہے جس کی ستائش کرنا ہر انسان کا فرض ہے۔