بارہ بنکی(نامہ نگار)مرغ پروری ترقیاتی پالیسی ۲۰۱۳کے تحت انڈے پیداکرنے کے کام میں مصروف فیئر پولٹری فارم کے سبب کئی بے روزگاروںکو روزگار سے جوڑا جاسکتاہے۔ یہ خیال بینک آف انڈیاکی ریاستی سطح کی زرعی تربیتی ٹیم کی قیادت کررہے صلاح کار ڈاکٹر انل لوانیا نے محمد آباد گائوں واقع فیئر پولٹری فارم کودیکھنے کے بعد ظاہر کیا۔پیدا شدہ انڈوں کی خصوصیت کوبہتر بتاتے ہوئے مقامی بے روزگاروںکو اس کام سے جڑنے کیلئے انھوںنے بیدار کیا۔انھوںنے کہا کہ ایسے کاموںمیں بینک اپناپیسہ دے کر خود پرفخرمحسوس کرتا ہے ۔ یہ پیسہ تجارت اورسماج دونوںمیں لگ رہاہے ۔سینئر منیجر وشنو ٹنڈن کے مطابق اس طرح کے پروجیکٹ ملک اورریاست کی حالت بدلنے میں
کارگر ثابت ہوںگے ۔ فارم کے مالکوں عبدالمعید اورانوپ سنگھ نے بتایا کہ ہمارا مقصد شہر اورریاست کے باشندوں کوکم قیمتوںمیں مقوی انڈے فراہم کرانا ہے ۔اس موقع پربرانچ منیجر بینک آف انڈیارویندر سنگھ ، اشتیاق خان، اسامہ بن خالد ، راحل حسین، انوپ سنگھ، اور سریندر ورما سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔