کوالالمپور۔اسپین کے کھلاڑی ڈیوڈ فیرر نے اپنے ہم وطن کھلاڑی فلیسیانو لوپیز کو شکست دے ملیشین اوپن ٹینس کا خطاب جیت لیا۔ فیرر کی اس سیشن میں یہ چوتھی جیت ہے جبکہ ان کے کیریئر کا 25 واں خطاب ہے ۔ 33 سالہ فیرر نے لوپیز کو 7-5، 7-7 سے شکست دے کر یہ خطاب حاصل کیا ہے ۔فیرر کو مقابلہ جیتنے میں زیادہ مشقت نہیں کرنی پڑی اور انہوں نے دونوں سیٹوں کے آخری کھیل میں لوپیز کی سروس بریک کرتے ہوئے شاندار طریقے سے کامیابی حاصل کی۔دوسری طرف چیک جمہوریہ کے ٹامس برڈچ شنجین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ ان کا سامنا ہسپانوی کھلاڑی گلیموگارسیا لوپیز سے ہوگا۔