پٹنہ:بہار اسمبلی کیلئے سال کے آخر میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر وزیر اعلی نتیش کمار نے نیا تجربہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے توسط سے لوگوں کے مشورے طلب کئے ہیں۔
مسٹر کمار نے مشورے طلب کرنے کے ساتھ ہی عوامی شکایتوں کے حل کے لئے بھی مقبول سوشل نٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کا سہارا لیا ہے ۔ وزیر اعلی کے فیس بک پر ‘نتیش کنیکٹ’ ایک خصوصی لنک دیا ہے جس کے ذریعہ بہار سمیت پوری دنیا سے لوگ اپنے مشورے بھیج سکتے ہیں۔
وزیر اعلی نے اپنے فیس بک وال پر لوگوں سے عوامی مسائل کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ بہار کی ترقی اور انتظامیہ میں سدھار کیلئے مشورہ دینے کی بھی اپیل کی ہے ۔
مشورہ یا شکایت درج کرانے والوں کے فارم میں نام، موبائل نمبر، بلاک، ضلع سمیت پورے پتہ کا ذکر کرنا بھی لازمی ہے ۔